| | | | |

شاہین آفریدی کتنی سیریز سے باہر،ان کی جگہ کون آرہا

کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔یوں لیفٹ ہینڈ پیسر پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔کرک اگین نے گزشتہ روز کی رپورٹ میں  یہ انکشاف پہلے ہی کردیا تھا۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہین 100 سے 110 روز کے لئے انٹرنیشنل ،نیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔اس  دوران پاکستان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کی ٹیمیں 5 ٹیسٹ میچزکھیل چکی ہونگی اور پی ایس ایل بھی شروع پونے کو ہوگا۔

شاہین آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر،اگلا نقصان بڑا

ادھر قومی سلیکٹرز شاہین کی جگہ حارث رئوف کو کھلانے پر غور کررہے ہیں۔ساتھ میں پیسر محمد عباس کو بھی تیاررہنے کا کہا گیا ہے۔

ٹیم میں اسپنرز کے لئے بھی کام شروع ہے۔اسپن ٹریک بچھاکر انگلینڈ کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کے لئے ٹیسٹ سیریز اہم ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے دونوں سیریز کی فتوحات ضروری ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *