| | | | | | | | |

رضوان اور نسیم پہلی بار بگ بیش ڈرافٹ میں،آج کٹ رونمائی،دیگر اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

رضوان اور نسیم پہلی بار بگ بیش ڈرافٹ میں،آج کٹ رونمائی،دیگر اہم خبریں۔ایشیا کپ  کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ادھر ملتان میں موجود نیپال اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں آج 28 اگست کو آرام کریں گی۔کل 29 اگست منگل کو کپتانوں کا میڈیا سیشن ہوگا۔اس کے بعد ٹریننگ کیمپ ہوگا۔اگلے روز 3 اگست کو  ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلاجائے گا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹس کا ٹریزرجاری کیا ہے۔کٹ کی رونمائی پی سی بی آج ایک تقریب میں کرے گا۔

پاکستان کے متعدد پلیئرز آسٹریلیا کی ٹی 2 لیگ بگ بیش میں کھیلتے ہیں۔آنے والے سیزن کیلئے پہلی بار محمد رضوان اور نسیم شاہ کا نام بھی ڈرافٹ میں آگیا ہے۔وہ پہلی بار آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کو اس کے بورڈ نے 2 ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔کہا گیا ہے کہ ولیمسن اپنی فٹنس ثابت کریں،اس کے لئے 14 روز ہیں،اگر ثابت نہ کرسکے تو عملی طور پر آئی سی سی ورلڈکپ سے باہر ہونگے۔کین ولیمسن مارچ سے اب تک ٹانگ کی چوٹ کی وجہ سے ان فٹ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *