| | | | |

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی تعریفیں،دونوں کا یکساں عمل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایشیا کپ سے قبل اپنے رویہ سے خوشیاں بانٹ رہے ہیں،پاکستان  کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جو مثال قائم کی ،وہ تو سب کے سامنے ہے۔ساتھ میں دونوں اپنے فینز کو مایوس نہیں کررہے ہیں۔

بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن چیلنج،بھارتی بیٹر کا نیا پلان،رضوان وار کرسکتے

سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس  طرح ویرات کوہلی  سے ایک خاتون نے سیلفی لی اور ویرات کوہلی نے بھی جھک کر سیلفی دی۔اسی انداز میں بابر اعظم نے بھی یہی کچھ کیا۔

سوشل میڈیا پر دونوں بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے اس رویہ کی پذیرائی ہے اور ساتھ میں ان کے انداز اور اخلاق کی تعریف کی جارہی ہے۔

اب یہ مزے تو جاری ہیں۔درمیان میں ایک روز باقی ہے،۔اتوار کو پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی جب ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہونگے تو پھر علم ہوگا کہ میچ کے اندر کتنی گرما گرمی ہوتی ہے اور اعلیٰ مثالیں قائم ہوتی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *