| | | | |

ایشز،پرتھ سے ٹیسٹ میچ کی میزبانی واپس لے لی گئی،نیا فیورٹ مقام ہوبارٹ

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پرتھ سے ایشز ٹیسٹ میچ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔انگلینڈ اور آستریلیا کے 5 ویں شیڈول ٹیسٹ میچ کو پرتھ میں رکھنے سے انکار کردیا گیا ہے،اس بات کا فیصلہ ویسٹرن آسٹریلیا حکومت نے کیا ہے۔

ایشز کی تاریخی سیریز کے آغاز میں درمیان میں ایک روز باقی ہے۔8 دسمبر سے گابا برسبین میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔5 ویں میچ کی باری میں بہت تاخیر ہے۔اس کے باوجود ویسٹرن آسٹریلیا اور کرکٹ آسٹریلیا نے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ ابھی کیا ہے،اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہاں کی حکومت 14 روزہ قرنطینہ کی شرط سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

ایشز کا پہلا ٹیسٹ،انگلینڈ نے اپنا خفیہ پتا چل دیا،آسٹریلین شدیدپریشان

ایشز سیریز میں اب وقت کے فرق کے باعث 2 میچز ڈے نائت کروانے کا بھی امکان ہے۔پرتھ کا میچ ایم سی جی یا ہوبارٹ منتقل ہوسکتا ہے۔اس بارے میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ہوبارٹ زیادہ فیورٹ و موزوں مقام ہوگا۔

ایشز کا 5واں ٹیسٹ میچ 14 جنوری سے شیڈول ہے۔اس میچ سمیت تمام میچز اپنے وقت اور تاریخ پر ترتیب کے ساتھ ہی کھیلے جائیں گے۔اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *