| | | |

امن سے جیو،ٹکڑوں میں نہیں,رمیز راجہ کا آدھی رات کو کس کو پیغام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

امن سے جیو،ٹکڑوں میں نہیں۔رمیز راجہ کا آدھی رات کو کس کو پیغام۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ذومعنی تحریر رقم کی ہے۔سوشل میڈیا کی ویب بلاگ ایکس ٹوئٹر پر انہوں نے آج کے معروضی حالات،واقعات،ملکی ودیگر تمام شعبوں کا احاطہ کیا ہے لیکن فوکس کھیل اور صلاحیت پر رکھا ہے،اس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سبق ہے۔اس کا عنوان ہے۔

امن سے جیو ،ٹکڑوں میں نہیں ۔یا  امن میں رہیں۔ٹکڑوں میں نہیں۔

رمیز راجہ لکھتے ہیں کہ میں اہنے تمام دوستوں کے ساتھ ایک بات شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ایک بار ٹینس سٹار مارٹینا نور ٹیلوااسے پوچھا گیا تھا کہ  آپ سال کی عمر میں اپنے اوپر،کھیل پر اور گیند کے ساتھ زندگی پر کیسے توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔اس نے عاجزانہ انداز میں جواب دیا کہ  گیند نہیں جانتی کہ آپ کی عمر کتنی ہے۔آپ کو اپنے اوپر کنٹرول کی ضرورت ہے۔زندگی کا ہر کھیل اصل میں 6  انچ زمین کے اوپر کھیلاجاتا ہے اور وہ کھیل آپ کے دونوں کانوں کے درمیان کی جگہ کا ہے۔ہم بنگلوں،گھروں یا فلیٹ میں نہیں رہتے،اپنے دماغ میں رہتے ہیں۔دماغ کا علاقہ لامحدود ہے۔زندگی بہت اچھی ہوتی ہے جب چیزوں کو ترتیب دیا جاتا ہے اور وہاں بے ترتیبی ہوتی ہے۔ میز پر بڑھتی ہوئی نفرت، کونے میں ندامتوں کے ڈھیر، کچن میں ابلتی ہوئی توقعات، قالین کے نیچے چھپے راز اور ہر طرف بکھری پریشانیاں اس حقیقی گھر کو برباد کر دیتی ہیں۔

اب زندگی یا کھیل کے میدان میں  اچھی کارکرگی دکھانے کا کلیدی عنصر آپ کے اندرونی مکالمہ،صلاحیت اور کسی بھی بات کے کنٹرول کرنے پر ہے۔کارکرگی منفی ہے یا مثبت ہے،دراصل آپ کا اندرونی نظام یا مداخلت فیصلہ کرتی ہے۔

رمیز راجہ نے یہ قول نقل کرکے پھر سے لکھا ہے کہ

امن سے جیو،ٹکڑوں میں نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *