| | | | |

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ،نجم سیٹھی نے اپنوں کو کیسے جھوٹاکیا،ویڈیو وائرل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ،نجم سیٹھی نے اپنوں کو کیسے جھوٹاکیا،ویڈیو وائرل۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کا ایک بیان عمران خان کے حق میں پھر سے وائرل ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی انٹرویو اور پروگرام کے ایک حصہ میں ان سے عمران خان کے متعلق شراب پینے کے حوالہ سے سوال کیا گیاتھا۔

نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ میری ایک بار سرفراز نواز سے بات ہوئی،انہوں نے بتایا تھا کہ ہم باہر کی دنیا میں کھیلتے ہوئے پب میں جایا کرتے تھے اور وہاں بیئر وغیرہ کا بھی آرڈر کردیتے تھے ،باری باری پیمنٹ بھی دیتے تھے لیکن عمران خان کی پیمنٹ کی باری کبھی نہیں آتی تھی تو میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیوں۔

سرفراز نے بتایا کہ عمران خان ہمیشہ دودھ کا گلاس منگوایا کرتے تھے،اس لئے وہ کس بات کا بل دیتے کہ ان کی باری آتی۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا لافبرویونیورسٹی کا دورہ،شاہین،نسیم،حارث کیلئے بڑا معاہدہ

نجم سیٹھی کا یہ بیان آج یوں وائرل ہوا ہے کہ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران کی میڈیکل رپورٹ جاری کی۔اس میں ان کے دماغی توازن پر سوال کھڑاکیا۔ساتھ میں بتایا ہے کہ کوکین اور شراب کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں۔

سابق پاکستان کرکٹ کپتان عمران خان نے اس پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا ہے،ایسے میں نجم سیٹھی کی یہ ویڈیو کمال وائرل ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *