| | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے شیڈول اور ٹکٹس کی تاریخوں کا اعلان

 

دبئی ، کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے شیڈول اور ٹکٹوں کی فروخت کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے. ایونٹ 11 ماہ کی دوری پر ہے. شائقین کی دلچسپی و دیگر فوائد کے لئے آئی سی سی نے اس بار وقت سے بہت پہلے پلاننگ مکمل کرلی ہے.

دبئی میں موجود آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے جاری خبر کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری یعنی اگلے ماہ ہوگا. کرکٹ فینز کے لئے ٹکٹ کی فروخت 7 فروری 2022 سے شروع ہوگی. فینز آن لائن ٹکٹس لے سکیں گے.کنفرم ای میل سے ان کی رجسٹریشن ہوجائے گی.

ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں ہوگا. سیمی فائنل سڈنی اور اوول میں 9 اور 10 نومبر کو ہونگے. 13 نومبر کو میلبورن میں فائنل کھیلا جائے گا

ایونٹ کے 45 میچز کے لئے 16 ٹیموں میں مقابلہ پڑے گا. آسٹریلیا اعزاز کا دفاع بھی کرے گا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *