| | |

ٹریوس ہیڈ کا سر ویسٹ انڈین بائولرزکے سامنے جھک گیا،بد ترین ہزیمت

برسبین،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کےساتھ ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم کی بہت ہی بری۔ایسی ٹیم جس نے ورلڈکپ ہی نہ کھیلا ہو،اس کے خلاف ٹریوس ہیڈ کا سر جھک گیا۔برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھی صفر پر آئوٹ ہوگئے۔اپنی ٹیم کو مشکل میں ڈال گئے ہیں۔

گابا،برسبین میں آسٹریلیا کی ٹیم 216 رنزکے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز 136 پر 6 وکٹ گنواچکی تھی لیکن سٹیون سمتھ ویسٹ انڈیز کی راہ میں رکاوٹ بنے ہیں۔ان کے ساتھ مچل سٹارک کھڑے ہیں۔

اس سے قبل ٹریوس ہیڈ پہلی ہی بال پر صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔یہ ان کا گولڈن ڈک تھا،پہلی اننگ میں پہلی ہی بال پر کمار روچ کا شکار بنے تھے اور اب الزاری جوزف کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس بار بھی وہ پہلی ہی بال پر باہر گئے۔اس سیزن میں پاکستان کے خلاف وہ میر حمزہ کی بال پر صفر پر کلین بولڈ ہوچکے ہیں۔آسٹریلیا 6 وکٹ پر 161 اسکور کرچکا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *