| | | | |

مکی آرتھر کا پی سی بی کو انکار،مشیر تک بننے سے معذرت ،اصل سٹوری

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ بورڈ اور مکی آرتھر میں بات چیت ناکام ہوگئی،مکی آرتھر نے موجودہ پی سی بی رجیم کے تحت ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کی ہے لیکن اس پر پی سی بی کا نیا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج تصدیق کی ہے کہ وہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا تاکہ انہیں اے سی سی ایشیا کپ، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی 2024 تک ٹیم کی رہنمائی کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا جا سکے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک رکھا جاسکے ۔

تاہم مکی کے ڈربی شائر کے ساتھ ا طویل مدتی معاہدے کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔ہم نے ڈربی شائر کے ساتھ معاہدہ کی بنیاد پر پی سی بی کے مشیر کے طور پر کام کرنے کی تجویز پر بھی بات کی ہے۔ تاہمبدقسمتی سے،دونوں طرف سے مختلف وجوہات کی بنا پر اس اختیار کو عملی جامہ پہنانا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

ان حالات میں پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے موزوں شخص کی تلاش جاری رکھے گا اور کچھ سرکردہ نام پہلے ہی زیر غور ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *