| | | | |

ایشز،پہلے ہی روز ڈرامے،سٹوکس نے اچانک اننگ کیوں ڈکلیئرکی،روٹ کی سنچری

 

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ایشز،پہلے ہی روز ڈرامے،سٹوکس نے اچانک اننگ کیوں ڈکلیئرکی،روٹ کی سنچری۔ایشزکا پہلا ٹیسٹ۔انگلینڈ کی جارحیت۔اننگ کا چوکے سے آغاز۔پہلے سیشن میں امپائر کا بہراپن۔دوسرے سیشن میں بیٹر کی خود کشی اور تیسرے سیشن میں 2 سال بعد معین کی ٹیسٹ میں ٹی 20 کی طرح واپسی کے ساتھ سابق کپتان تجربہ کار بیٹر جوئے روٹ کی شاندار سنچری۔اس جیسی کئی جھلکیاں پہلے روز دیکھنے کو ملیں۔اہم بات یہ ہےکہ انگلینڈ نے گزشتہ ایک سال سے جاری ٹیسٹ کرکٹ کی جارحیت،حملہ کی پالیسی برقرار رکھی۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ جمعہ کو انگلینڈ آسٹریلیا کے پہلے ایشز ٹیسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا کھاتہ کھل گیا۔انگلینڈ نے قدرے سلو اور سپن ٹریک پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اننگ کا آغاز چوکے سے تھا۔ڈریسنگ روم میں موجود کپتان بین سٹوکس کا بے اختیار قہقہ لگ گیا۔اس کے باوجود پیٹ کمنز الیون نے محنت جاری رکھی اور لنچ سے قبل کی آخری بال پر زک کرولی کی قیمیتی وکٹ چرالی۔وہ 61 رنزبناکر بولینڈ کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔صاف آواز نے بھی امپائر کو متاثر نہ کیا۔لگے وہ بہرے ہوگئے۔نتیجہ میں ریویو پر وہ اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہوگئے۔ان سے قبل بین ڈکٹ 12 اوراولی پوپ 31 رنزبناکر چلتے بنے تھے۔انگلینڈ نے پہلے سیشن میں 27 ویں اوور تک 3 وکٹ پر 124 اسکور بنالئے تھے۔

ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک،بغیر رنزکے 8 وکٹیں

دوسرے سیشن میں انگلینڈ نے مزید 2 وکٹیں گنوادیں لیکن اسکور 5 وکٹ پر 240 بہتر تھا۔ابھی 52 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔جوئے روٹ اور جونی بیرسٹو نے 176 رنزپر 5 وکٹ گرنے کے بعد اننگ سنبھال لی تھی۔اس دوران ہیری بروک کا 32 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ ہونا شرمندگی سے بھر پور تھا۔وہ نیتھن لائن کی آف سٹمپ سے باہر پڑی بال کو لیفٹ کررہے تھے اور بے بسی سے بیلز اڑتے دیکھتے رہے۔کپتان بین سٹوکس صرف 1 رنزکے مہمان بنے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز میں دن کا آخری سیشن ڈرامائی تھا۔جوئے روٹ ففٹی کے بعد سنچری کی جانب گامزن تھے۔بولینڈ کو ریورس سوئپ پر چھکا کمال تھا۔اسپنر نیتھن لائن نے چھٹی وکٹ کی 121 رنزکی شراکت کو اس وقت توڑا تو جب مجمعوی اسکور 297 تھا،انہوں نے 78 بالز پر 78 رنزبنانے والے جونی بیئرسٹو کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔معین علی 2 سال بعد ٹیسٹ اننگ کھیلنے آئے،17 بالز 18 اسکور میں 1 چھکا اور 2 چوکے تھے۔وہ بھی ٹی 20 کی طرح کھیل کریہ جا،وہ جا ہوئے۔سٹورٹ براڈ 16 رنزبناکر گئے تو انگلینڈ کے350 پر 8 آئوٹ ہوگئے تھے۔

ایسے میں اولی رابنسن نے 9 ویں وکٹ پر جوئے روٹ کے ساتھ جم کر بیٹنگ کی،ان کی وجہ سے روٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری مکمل کرگئے۔ایک کمال اور ہوا۔اننگ کے 78 اوورز کے بعد انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے393 رنز8 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔جوئے روٹ 152 بالز پر 118 اور رابنسن  31  بالز پر 17 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔آسٹریلیا کے اسپنت نیتھن لائن 29 اوورز میں 149 رنزکے عوض 4 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین تھے لیکن اندازا لگائیں کہ ٹیسٹ کی نئی پچ پر پہلے ہی روز اسپنر کو مدد مل رہی تھی۔واپسی کرنے والے ہیزل ووڈ کو 61 رنزکے عوض 2 وکٹیں ملیں۔

انگلینڈ نے اننگ ڈکلیئر کرکے بہت جرات اور بہادری دکھائی ہے لیکن اس کی ایک اور وجہ بھی ہے ۔کل ہفتہ کے دوسرے روز کے بعد اتوار سے میچ کے آخری 3 روز بارش کی پیش گوئی ہے اور یہ ہوتی ہے متوقع حالات کے پیش نظر پلاننگ۔اس میں رسک بھی ہے اور جیت کا زیادہ امکان بھی۔آسٹریلیا کو باقی ماندہ 10 اوورز میں سے زیادہ سے زیادہ اوورز پہلے روز کھیلنے تھے اور یہی بات سٹوکس کے حق میں جاتی ہے۔

نوٹ ،آسٹریلیا کی اننگ کی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ  پہلے دن کے کھیل کے اختتام  پرآسٹریلیا 4 اوورز میں بناکسی نقصان کے 14 رنزبناچکا تھا۔6 اوورز کا کھیل باقی تھا کہ امپائرز نے وقت ختم ہونے پر دن کے خاتمہ کی وسل بجادی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *