| | | | | | | |

ٹی20ورلڈکپ،افغانستان اور آئرلینڈ میچ ختم،انگلینڈ،آسٹریلیا میچ بھی خطرے میں

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

افغانستان اور آئرلینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔یوں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر12 مرحلہ کے گروپ اے میں تاحال تمام ٹیمیں سیمی فائنل ریس میں موجود ہیں۔ایم سی جی میں اج دوسرا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ہے۔اس میچ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ گروپ کا ٹاپ فی الحال کون ہوسکتا ہے۔

میلبرن گزشتہ ہفتہ میں پاک بھارت میچ اور بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے موضوع بحث بنا تھا لیکن وہ میچ ہوگیا تھا۔اس کے بعد سے اب تک 3 میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،آج پہلا میچ تاخیر کا شکار،دوسرے میں انگلینڈاور آسٹریلیا مقابل

اب اسی مقام پر شیڈول آج انگلینڈ،آسٹریلیا  میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔دیکھنا ہوگا کہ اتنا وقت ملتا ہے کہ 5 اوورز جتنا میچ کھیلا جاسکے۔نیوزی لینڈ اورآئرلینڈ کے اس وقت 3،3 پوائنٹس ہیں۔اگر انگلینڈ ،آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کی نذر ہوا تو ان کے بھی 3،3 پوائنٹس ہوجائیں گے۔یوں افغانستان اور سری لنکا کے پھر 2،2 پوائنٹس ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *