| | | | | | | |

ورلڈکپ اور انڈیا،شعیب اختر نے پاکستان کیلئے بڑی بات کردی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ اور انڈیا،شعیب اختر نے پاکستان کیلئے بڑی بات کردی۔شعیب اختر نے بڑا مطالبہ کردیا ۔کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کھیلنے آتا یا نہیں۔یہ اس کا مسئلہ ہے لیکن ہمیں وہاں ضرور جانا چاہئے۔ہم انکار کریں گے تو کوئی یہ نہ کہے کہ یہ بھاگ گئے۔مقابلے پر نہیں آئے۔

کرکٹ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کیلئے بھارت جانا چاہئے اور وہاں جاکر ان کی پھینٹی لگاکر واپس آئیں ،ساتھ میں ورلڈکپ بھی جیت کرلائیں۔مجھے یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم وائٹ بال کرکٹ کی بہترین سائیڈ ہے اور وہ جیت سکتی ہے۔احمد آباد میں فائنل ہوگا۔وہاں کھیل کرجیتنا بڑا کارنامہ بن جائے گا۔

ورلڈکپ پر نجم سیٹھی کو جواب،راشدلطیف نے آئی سی سی کاقانون شیئرکردیا،کام خراب

شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں تو ورلڈکپ کیلئے انڈیا جارہا ہوں۔کوشش کروں گا کہ اپنے ساتھ انڈینز کو بھی پاکستان لائوں۔پاکستان کے لئے ایشیا کپ آرہاہے۔ہائبرڈ ماڈل کام کررہا ہے۔امید ہے کہ پاکستان ہرسطح پر بہترین پرفارم کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *