| | | | | |

ورلڈکپ 2023،آج سے کوالیفائر شروع،سابق ورلڈ چیمپئن سمیت 2 میچز شیڈول

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ 2023،آج سے کوالیفائر شروع،سابق ورلڈ چیمپئن سمیت 2 میچز شیڈول،آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی 2 سیٹوں کے لئے منی ورلڈکپ یا آئی سی سی کوالیفائر ورلڈکپ 2023 کا آغاز آج 18 جون 2023 سے ہرارے میں ہورہا ہے۔افتتاحی روز 2 میچزکھیلے جائیں گے۔

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یا کرکٹ بریکنگ نیوز یا لائیو کرکٹ سکور کارڈ میں یہ بات یاد رکھیں کہ ٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز پوری دنیا میں لائیو ٹیلی کاسٹ ہونگے۔اس طرح 18 جون سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ ہر ایک کی دلچسپی کا سبب ہوگا۔اس میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جیسے سابق دفاعی چیمپئنز کا ہونا وزن رکھتا ہے۔

مشن ورلڈکپ،کوالیفائروارم اپ میچز،ایونٹ کا شیڈول،تفصیلات اور طریقہ کار

ہرارے میں آج گروپ اے کی ٹیموں کے 2 میچز ہونگے۔پہلا میچ  میزبان زمبابوے اور نیپال کا ہوگا۔دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔دونوں میچز ہرارے کے 2 مقامات پر دوپہر 12 بجے شروع ہونگے۔

اس میں 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے۔دونوں گروپس کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپرسکیس میں جائیں گے اور کھلی بات یہ ہے کہ فائنلسٹ ٹیمیں ہی ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت کا ٹکٹ بک کروائیں گی۔

زمبابوے کی پچز ٹرکی اور سلو ہوتی ہیں۔اسکور مشکل سے بنتا ہے،اس لئے بڑی ٹیمیں یہاں پھنس سکتی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *