| | |

اپ سیٹ،سری لنکاکوزمبابوے کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈکپ سال میں شکست

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

Image siurce:Associated Press

اپ سیٹ،سری لنکاکوزمبابوے کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈکپ سال میں شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے سر پر اولے پڑگئےزمبابوے کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈکپ سال میں اپ سیٹ اور بڑی شکست ہوگئی ہے۔یوں سب کیلئے الارم بجے ہیں۔آئی سی سی رینک کی کمزور ترین ٹیم نے سابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے ہرادیا۔یوں 3 میچزکی سیریز بھی اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔فیصلہ کن میچ میں سیریز کا فیصلہ ہوگا۔

ڈنیڈن ڈنر،حفیظ کی پھر تقریر ،بابر اعظم کے قہقہے ،ٹیم ڈائریکٹر الگ،مخبر سے ناراض

کولمبو میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر6 وکٹ پر 178 اسکور بنائے۔اسالنکا نے 66 اور اینجلیو میتھیوز نے 66 کی اننگز کھیلیں۔سری لنکا ایک موقع پر 4 وکٹ 27 پر گنواگیا تھا لیکن میتھیوز اور اسالنکا نے صورتحال سنبھال لی۔جواب میں زمبابوے کےکریک ایرون نے 70 کی اننگ کھیل کر اچھی بنیاد رکھی۔سری لنکا نے 18 ویں اوور میں 143 پر 6 وکٹ لےکرواپسی کی تھی لیکن  لک جنگوے کے 12 بالز پر 25 اور کلیو مدادندے کے5 بالز پر 15 رنز نے فتح یقینی بنادی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *