| | | |

برمنگھم میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کو چارچاند لگ گئے

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

برمنگھم میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کو چارچاند لگ گئے۔ٹیلنٹ ہنٹ سلسلہ میں پشاورزلمی کا اسکواڈ اس وقت انگلینڈ کے دورے میں ہے۔پاکستان کے سابق بائولر اور پشاور زلمی کے بائولنگ کوچ ساتھ ہیں۔برمنگھم میں انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ سلسلہ میں پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔چوتھے روز انگلینڈ کی محدود اوورز ٹیم کے آل رائونڈر ثاقب محمود نے جوائن کیا ہے۔

پنت نے پت جھڑ کی طرح گرتی وکٹیں روک دیں،بھارت کا مستحکم اسکور

ثاقب محمود نے پشاور زلمی ٹیلنٹ کی تعریف کی،ساتھ میں خطاب بھی کیا اور یوتھ کو ٹپس بھی دی ہیں۔پشاورزلمی کا انگلش کائونٹی کے ساتھ باہمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ہے،جو کئی ماہ قبل معاہدہ جاتی امور کے ساتھ طے پایا تھا۔

پشاور زلمی کے مینٹور انضمام الحق بھی ساتھ ہیں۔پورا کیمپ انگلینڈ کے دورے پر ہے۔اس سے قبل سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو بھی کھلاڑیوں کا کیمپ لگاتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *