| | |

ڈین ایلجر پر تھوکنے کا الزام،ویرات کوہلی کا جواب آگیا

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ڈین ایلجر پر تھوکنے کا الزام،ویرات کوہلی کا جواب آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کے میدان سے الوداعی میچ سے باہر آنے والے ڈین ایلجر کو ان کے آخری روز اگر کسی نے زیادہ عزت دی تو وہ کوئی اور نہیں ،ویرات کوہلی تھے۔جنوبی افریقا میں اس ماہ کے شروع میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز ڈین ایلجر کی آخری سیریز تھی،جب وہ دوسری اننگ میں آئوٹ ہوئے تو بھارتی کھلاڑی وکٹ کا جشن منانے لگے،ایسے میں ویرات کوہلی نے روک دیا تھا۔انہیں عزت کے ساتھ میدان سے رخصت کیا گیا۔

اب گزشتہ روز ڈین ایلجر کے اس الزام کہ کوہلی نے ان پر دورہ بھارت میں تھوکا تھا،نے یکا یک میڈیا پر شہرت پکڑی ہے۔یہ 2015 کے جنوبی افریقا کے دورہ بھارت کا واقعہ ہے،اس میں جوابی طور پر ایلجر نے بیٹ سے مارنے کی دھمکی دی تھی،اے بی ڈی ویلیئرز نے بیچ بچائو کروایا تھا۔

اب تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ویرات کوہلی کےذرائع نے  ایلجر کے اس الزام کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ کوہلی کہتے ہیں کہ وہ اس وقت کپتان تھے۔عملی طور پر انہوں نے نہیں تھوکا،زبانی تلخ کلامی معمول کی بات ہے،وہ ہوئی تھی لیکن اسی میچ کے دوران میں نے ان سے معذرت بھی کرلی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *