| | | | |

ایشز2023 کی گرما گرمی،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے وزرا اعظم ایک دوسرے کو چڑانے لگے

لندن،کرک اگین رپورٹ

ایشز2023 کی گرما گرمی،آسٹریلیا اور انگلینڈ کے وزرا اعظم ایک دوسرے کو چڑانے لگے۔آسٹریلوی وزیر اعظم نے نیٹو سربراہی اجلاس میں اپنے برطانوی ہم منصب کو ایشز کرکٹ سیریز میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جونی بیرسٹو کی متنازعہ اسٹمپنگ کی تصویر کے ساتھ گھات لگانے کی کوشش کی۔

رشی سنک غیر متوقع طور پر تیار تھے، اور اپنے آفیشل پورٹ فولیو سے انگلستان کے مارک ووڈ اور کرس ووکس کی تصویر نکال لی جو اتوار کو ہیڈنگلے میں جیت کا جشن منا رہے تھے،  میزبان ملک کو آسٹریلیا کی لگاتار دو جیت کے بعد پہلی فتح ملی۔

ایشیا کپ 2023 شیڈول جاری ہونے کی تاریخ آگئی

ابتدائی طور پر 2-1 سکور لائن کا پرنٹ آؤٹ رکھنے کے بعد پیچھے نہ ہونے کی کوشش کرتے ہوئے، انتھونی البانی نے خبردار کیا۔میں واقعی اشتعال میں آنے والا تھااور پھر دوسرے ٹیسٹ کی بیئرسٹو کی تصویر نکالی،جس نے اس وقت اشارہ کیا۔ سنک نے شکایت کی کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے کھیل کی روح کو پامال کیاتھا۔تصویر کو دیکھ کر سنک نے جواب دیا: مجھے افسوس ہے کہ میں اپنا سینڈ پیپر اپنے ساتھ نہیں لایا۔ 2018 کے ایک  بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا حوالہ تھا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *