| | | | | |

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ میلبرن میں،2 تاریخی فتوحات ،ماضی قریب کا ڈرامائی ٹیسٹ،ملی جلی یادیں

عمران عثمانی

پاکستان کا اگلا ٹیسٹ میلبرن میں،2 تاریخی فتوحات ،ماضی قریب کا ڈرامائی ٹیسٹ،ملی جلی یادیں۔دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کا اگلا میچ 26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہے،سیریز کا دوسرا میچ ہوگا۔یہ مقام پاکستان کے لئے پرتھ کے مقابل بہتر رہا ہے۔مارچ 1979 میں سرفراز نواز نے تباہ کن اسپیل اسی میدان میں کیا تھا۔ٹیم 196 پر آئوٹ ہوئی،آسٹریلیا کو 168 پرفارغ کیا۔دوسری اننگ میں 353 رنز9 وکٹ پر اننگ ختم کی۔آسٹریلیا 382 رنزکے تعاقب میں 305 رنز 3 وکٹ پر بناچکا تھا،فتح قریب تھی کہ سرفراز نواز آئے اور ایک رن میں 6 وکٹیں لے گئے،ٹیم310 پر آئوٹ ہوئی،سرفراز نواز نے اننگ میں 9 اور میچ میں 12 وکٹیں لیں۔

دسمبر 1981 میں پاکستان نے یہاں مسلسل دوسرا ٹیسٹ جیتا،500 رنز 8 وکٹ پر ڈکلریشن کی۔آسٹریلیا کو 293 پر آئوٹ کرکے فالوآن کیا،پھر125 پر فارغ کرکے اننگ اور 82 رنزکی جیت نام کی،پاکستان کی جانب سے کسی کی سنچری نہ تھی،مدثر نذر کے 95،ماجد خان کے 74،کپتان جاوید میاں داد کے 62،ظہیر عباس کے 90 ،وسیم راجہ کے 50 عمران خان کے 70 رنز تھے۔آسٹریلیا سیریز 1-2 سے جیتا تھا لیکن 16 وکٹیں لینے اور 108 رنزبنانے پر عمران خان پلیئر آف دی سیریز رہے۔

پاکستان نے میلبرن کرکٹ گرائونڈ (ایم سی جی) میں 10 ٹیسٹ میچزکھیل رکھے ہیں۔1964 سے 2016 تک کھیلے گئے ان میچزمیں سے پاکستان نے 2 جیتے ہیں۔6 ہارے ہیں اور 2 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔

ایم سی جی میں پاکستان کا ہائی اسکور 574 اور کم ترین ٹوٹل107 رنزہے۔یہ الگ بات ہے کہ یہاں پاکستان نے آخری بار 1983 کا ٹیسٹ ڈرا کھیلا تھا۔اس کے بعد سے اب تک کھیلے گئے4 میچز میں شکست ہوئی ہے۔

پاکستان کی آسٹریلیا میں صرف 4 ٹیسٹ فتوحات،زمانہ بیت گیا،ہر میچ کا جائزہ

تاریخ کا پہلا ٹیسٹ دسمبر 1964 میں ڈترا کھیلا تھا یا پھر 1983 میں ایک ٹیسٹ ڈراکھیلا۔1972 میں پاکستان میلبرن میں 92 رنز سے ہاراتھا۔1977 کے ٹیسٹ میں بڑی شکست ہوئی،جب ٹیم348 رنز سے ہارگئی۔تاریخی ٹیسٹ میچ مارچ 1979 کا تھا،جب پاکستان پہلی بار71 رنز سےجیت گیا،یہی نہیں اس سے 2 سال بعد  دسمبر 1981 میں پاکستان اننگ اور82 رنز سے جیتا تھا۔پھر ناکامیاں ہیں۔جنوری 1990 میں  92 رنز،دسمبر 2004 میں 9 وکٹ ،دسمبر 2009 میں 170 رنز اور  دسمبر 2016 میں اننگ اور18 رنز سے ناکامی ہوئی ہے۔

پاکستان نے اپنے آخری ٹیسٹ میں یہاں 7 برس قبل443 رنز9 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کی تھی۔ہوا یہ تھا کہ بارش کے سبب خیال تھا کہ مقابلہ ہوگا لیکن پہلے روز 142 رنز4 وکٹ،دوسرے روز310 رنز 6 وکٹ کے بعد اس نے تیسرے روز اننگ ڈکلیئر کی۔آسٹریلیا نے اسی روز تیز بیٹنگ کے ساتھ278 رنز 2 وکٹ پر کھیل ختم کیا۔چوتھے روز465 رنز 6 وکٹ پر تھا۔کھیل کے آخروی روز اس نے مزید 3 اوورز بیٹنگ کی اور ٹوٹل 624 رنز8 وکٹ پر کرکے ڈکلریشن کی۔پاکستان کو 2 سیشن ملے،میچ ڈرا ہی بنتا تھا۔پہلی اننگ میں ڈبل سنچری کرنے والے اظہر علی کی فاتم بحال تھی لیکن پاکستان ٹیم تھی۔54 ویں اوور میں 163 رنزپر فارغ ہوکر میچ اننگ سے ہارگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *