| | |

پاکستانی پیسر اٹیک افغانستان کو خس و خاشاک کی طرح بہالے گیا

 

ہمبنٹوٹا ،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی پیسر اٹیک افغانستان کو خس و خاشاک کی طرح بہالے گیا

پاکستان نے بائولنگ کے سر پر افغانستان کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ جیت کر ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاری کا الارم بجایا ہے۔افغانستان کو 142 رنز سے ہرادیا۔حرہف اننگ 20 اوورز سے کم میں باہر ہوگئی۔
ہمبنٹوٹا میں مشکل وکٹ پر پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی۔گرتے پڑتے 201 تو اسکور کرہی لیا ہے لیکن ٹیم 50 اوورز مکمل نہ کھیل سکی۔ٹیم 48 ویں اوور میں ہمت ہارگئی۔پاکستانی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔فخر 2 اور بابر اعظم صفر پر گئے۔امام الحق نے اس لئے ففٹی کرلی۔ان کو 2 چانسز ملے۔آغا سلمان 7 اور افتخار احمد 30 رنز بناسکے۔شاداب خان نے 39 اور نسیم شاہ نے 18 کے ساتھ مزاحمت کی۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے 3 اور نبی کے ساتھ راشد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستان کے پیس اٹیک نے تباہ کن گیند بازی کی۔4 رنز پر 3 وکٹیں گنوا کر افغانستان ٹیم نہ سنبھل سکی۔شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے بعد حارث رئوف بھی بجلی بن کر گرے۔50 کے آس پاس تک 8 وکٹ گر چکی تھیں۔59 پر 9 وکٹ گرنے کے بعد اننگ تمام ہوئی۔16 رنز بنانے والے عظمت اللہ زخمی ہوکر باہر گئے۔
حارث رئوف نے 18 رنز دے کر 5 وکٹ لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *