پاک بھارت کرکٹرز کمنٹیٹرزکے روپ میں ایک چھت تلے،وسیم اکرم،وقاریونس ساتھ
دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاک بھارت کرکٹرز کمنٹیٹرزکے روپ میں ایک چھت تلے،وسیم اکرم،وقاریونس ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ کی ایک اور مہنگی ترین ٹی 20 لیگ 19 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے اور اس کا نام ہے۔انٹرنیشنل لیگ ٹی 20۔اس کے آغاز میں ایک عشرہ باقی ہے۔19 جنوری سے یو اے ای میں دھواں دھار مقابلے شروع ہونگے۔اس کے لئے بڑا تگڑا کمنٹری پینل آگیا ہے اور پاکستان و بھارت کے ممتاز نام ایک چھت کے نیچے ایک ساتھ بیٹھیں گے۔
سڈنی ایئرپورٹ سے قومی کرکٹرزکی تصاویر وائرل،بابر اعظم اپنی فارم کا پوچھ رہے یا باہرکا راستہ
کمنٹری پینل میں ٹو ڈبلیوز وسیم اکرم،وقار یونس کے ساتھ بھارت کے ہربھجن سنگھ ،وریندر سہواگ اور پاکستان ہی کے شعیب اختر ہونگے۔
ماضی میں وسیم اکرم اور شعیب اختر میں کھلم کھلا اختلافات چلے ہیں۔اب دیکھنا ہو گا کہ عرب امارات سے ایک ساتھ کیا چلتا ہے۔