نیا موڑ،ٹم پین کے بہنوئی کی نظر بهی اسی لڑکی پر

 

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

نیا ڈرامہ، نیا موڑ .آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین جس خوبرو خاتون کو چھیڑ چھاڑ اور سیکسی میسجز کرنے کے باعث استعفے پر مجبور ہوئے. اسی لڑکی کے چکر میں ٹم پین کے برادر ان لا بھی اپنی کرکٹ نوکری سے گئے تھے.
آسٹریلیا کرکٹ کا یک سنسنی خیز انکشاف سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کیا ہے. رپورٹ کے مطابق ٹم پین کے بہنوئی جو تسمانیہ کے سابق کرکٹر بھی ہیں .ان کو ٹیم کی کون سے زبردستی باہر کیا گیا تھا. حیران کن طور پر شینن ٹب اس وقت اسی خاتون کو سیکسی میسج کر رہے تھے ،جس وقت ٹم پین نے یہ حرکت کی تھی.
شینن ٹب 2018 میں اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے. کیا ہی اتفاق ہے کہ ٹم پین بھی اسی عرصے میں اسی لڑکی کو سیکسی تصاویر بھیج رہے تھے. کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات میں یہ دونوں شامل ہوگئے تھے. شینن ٹب تو عہدہ چھوڑ گئے. ٹم پین بچ گئے. اس میں اہم نکتہ یہ ہے کہ ٹم پین تو ٹم پین،ان کے بہنوئی کو بھی اسی خاتون کی پاداش میں جانا پڑا جس کے باعث پین آج کپتانی چھوڑنے پر مجبور ہوگئے.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *