| | | | | | |

پاکستان کی جیت،بھارتی شہریوں کا سڑکوں پر جشن،انڈین میڈیا پر تذکرے،اب اپنے میچ کے لئے نئے دلاسے

حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی جیت،بھارتی شہریوں کا سڑکوں پر جشن،انڈین میڈیا پر تذکرے،اب اپنے میچ کے لئے نئے دلاسے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی ورلڈکپ ہسٹری میں ریکارڈ ہدف کے تعاقب کی جیت،محمد رضوان کی فائٹنگ سے بھرپور اننگ  کے بعد حیدرآباد دکن کی عوام اور فینز جھوم اٹھے۔میچ کے بعد بھارتی شہر کی سڑکوں پر جشن،رضوان کے تذکرے،عبداللہ شفیق کا نام یاد ہوگیا،بھارتی میڈیا مین پاکستان کی جیت پر شور۔سری لنکا کی ٹیم جس نے ایشیا کپ میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی،اس کی شکست ناقابل یقین کہی گئی۔

سابق کرکٹرزناصر حسین کہتے ہیں کہ یہ ہے وہ خوبصورتی جو انٹرنیشنل کرکٹ کو صرف اور صرف پاکستان کی ٹیم ہی دے سکتئی ہے،جان نکالنی ہو تو ہالینڈ سے 4 بار پھسلتے ہیں۔بمشکل جیت پاتے ہیں،اگلے کی جان نکالنی ہو اورا یسی کہ انہیں جس کی توقع بھی نہ ہو۔345 کا ریکارڈ ہدف عبور کرجاتی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز،میڈیا اور تجزیہ نگار پاکستانی ٹیم کے گن گارہے ہیں۔محمدرضوان کو بڑا بیٹر کہہ رہے ہیں۔ساتھ میں پاکستان کو اب بھارت کیلئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

میراکیا کمال،یہ جیت اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مدد سے ممکن ہوئی،رضوان کی سب سے بڑے پلیٹ فارم پر باتیں

پاکستان نے سری لنکا کو ورلڈکپ ہسٹری کا بڑا ہدف عبور کرکے شکست دی ہے اور نیا ورلڈریکارڈ بنایا ہے۔اگلا میچ بھارت سے ہے۔

پاکستان ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون

اب ایک اور سوال بھی ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ روایت ٹوٹنے نہ دی،محمد رضوان گرے،جھکے،پھسلے،تکلیف سے کراہے لیکن پاکستان کو جتواکر باہر نکلے کہ ورلڈکپ روایت ہی یہی ہے کہ سری لنکا پاکستان کو ہرانہیں پاتا۔8 ویں فتح تھی۔اب سوال یہ ہے کہ اسی ورلڈکپ کی روایت میں پاکستان بھارت کو کبھی ہرانہیں سکا،وہاں بھی  0-7 کا اسکور ہے۔8 واں میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلاجائےگا۔کیا جیسے پاکستان نے ناقابل یقین حالات میں بھی روایت برقرار رکھی،ایسے ہی احمد آباد میں اس روز کچھ بھی ہوجائے،پاکستان بھارت سے نہ جیت پائے گا اور بھارت اپنی روایت برقرار رکھے گا،کچھ بھارتی تجزیہ نگار روایت کے بل بوتے پر اپنی ٹیم کی پاکستان کے خلاف جیت کی قمیدیں کرنے لگے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،عبداللہ شفیق،رضوان کی سنچریز ضرور،پاکستان کی ریکارڈ جیت کی وجہ کچھ اور

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *