| | | | | | | | |

ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،فینزکیلئے دروازے اوپن،مزید 2 میچز،موسم رپورٹ

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ وارم اپ میچز،آج پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،فینزکیلئے دروازے اوپن،مزید 2 میچز،موسم رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ وارم اپ میچز میں آج آخری 3 مقابلے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے لئے بند دروازے کھل جائیں گے۔کرائوڈ کے سامنے ایک بڑا میچ ہوگا۔اس سے قبل پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا گیا تھا۔

حیدر آباد دکن میں زبردست جوش وخروش ہے۔نیدرلینڈز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے مچل سٹارک بھی ایکشن میں ہونگے۔ڈیوڈ وارنر کا بلا بھی چلے گا،مقابلہ پرشاہین شاہ آفریدی بھی ہونگے اور بابرا ور رضوان شو بھی ہوگا۔امید ہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا وہ اسکواڈز میدان میں اتاریں گی جو کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش کا زبردست وار،دفاعی چیمئن انگلینڈ کے پائوں اکھڑگئے،میچ کون جیتا

آج کا ایک اور میچ بھی ہوگا۔یہ افغانستان اور سری لنکا کھیلیں گے۔سری لنکا کیلئے چیلنج ہوگا۔بنگلہ دیش سے شکست کے بعد اسے جیت درکار ہے۔افغانستان یہاں سے جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔یہ میچ گوہاٹی میں ہوگا۔

تیسرا میچ میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کا تراونت پورم میں ہوگا۔تینوں میچز دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہونگے۔

محمد عباس ہیتھروایئرپورٹ پر 24 گھنٹے سے محصور،پسینہ سے بری حالت،اپیل کردی

گوہاٹی میں آج موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔حیدر آباد دکن میں بھی موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *