| | | | |

ویسٹ انڈیز کے 3 پلیئرز کراچی میں ٹی 20 سیریز سے باہر،کمروں میں قید ،بورڈ کا اہم اعلان بھی آگیا

کراچی،جمیکا،کرک اگین رپورٹ

دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز ٹی 20 اسکواڈ کے 4 کھلاڑی سیریز سے باہر کردیئے گئے ہیں۔اس بات کا اعلان ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کی شب کیا ہے۔

لیفٹ آرم پیسر شیڈن کوٹرل،روسٹن چیز اورکیل میئرز اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے،ان کے ساتھ ٹیم منیجمنٹ کا ایک آدمی بھی اس سیریز سے سائیڈ لائن ہوگیا ہے۔یہ چاروں لوگ اس وقت کراچی میں قرنطینہ میں ہیں۔پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی اسکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔

سرفراز احمد لاہور روانہ،پی ایس ایل 7 آخری ایونٹ

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اعلان کیا ہےکہ 3 پلیئرز اور ایک ممبر اسٹاف سائیڈ لائن ہونگے،ٹیم کی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔چاروں کو ویکیسیشن کیاگیا تھا،اس لئے کورونا کے کم خطرات کے سائن ان میں ظاہر ہوئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی پہنچنے پر ہمارے کھلاڑیوں واسٹاف ممبر کا ٹیسٹ مثبت آگیا،اس سے ہمارے پلان ضرور متاثر ہوگئے ہیں،یہ لوگ اب پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا حصہ نہیں رہے،انہیں آئیسولیشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ہم اس کا کنٹرول نہیں کرسکتے،انٹر نیشنل دوروں کے دوران یہ رسک ہمیشہ رہے گا،بہت سے پلیئرز بائیو سیکیور ببل کا حصہ تھے۔اس کے باوجود بھی اسکواڈ متاثر ہوا۔ہماری افرادی قوت کمزور پڑی ہے۔باقہ ماندہ ممبرز واسٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں،ہم دورہ ختم نہیں کرہے ہیں۔ہمارے باقی پلیئرز پاکستان میں کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

یہ کھلاڑی پاکستان کے خلاف ایک روزہ اسکواڈ کو بھی جوائن نہیں کرسکیں گے،ان کے لئے 10 روزہ قید اور ٹیسٹ کا دوبارہ پاس کرنا شرط ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی 3 ٹی 20 میچزکی سیریز 13دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *