| | | |

دورہ بنگلہ دیش،قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

 

ڈهاکا،پی سی بی پریس ریلیز

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئی.آج صبح ڈھاکہ پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی

ٹیم مینجمنٹ نے کل بروز اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی.

قومی اسکواڈ کل ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا.اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا.پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا.

پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *