| | | | |

ڈرامائی غیر حاضری کے بعد پاکستان،ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ظہور،پریکٹس

کراچی کرک اگین رپورٹ

آخرکار پی سی بی نے پریکٹس ڈرامہ ختم کردیا۔کمال بات یہ تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پہلے دونوں اسکواڈز کی ٹریننگ کے لئے جمعہ کا دن کہا،اچانک وہ ملتوی ہوگئی۔پی سی بی نے ہفتہ کو شروع کرنے کا کہا،اس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ہفتہ شام تک جب ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں آئیں تو کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی باتیں پھیلنے لگیں۔

ٹی 20سیریز،پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر برتری،رینکنگ میں بھارت کے لئے خطرہ،بابر اعظم کا منفرد اعزاز

پی سی بی نے خاموشی نہیں توڑی۔اتوار کی رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کی تصاویر جاری کردیں۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کےا سکواڈز نے جم کر پریکٹس کی۔گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری شکوک و وشبہات ختم کرنے کی عملی کوشش کی۔پاکستان کرکٹ پر غیر یقینی کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں تو کرکٹ فینز بھی جلد ڈرجاتے ہیں۔کسی کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنا سیریز منسوخی کی بات نہیں ہے۔

قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس بھی کی۔ورزش بھی کی۔دوڑیں بھی لگائیں۔ادھر ویسٹ انڈین پلیئرز بھی پوری طرح ایکشن میں دکھائی دیئے ہیں۔

پی سی بی نے اتوار کو کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو سیشن بھی شیڈول کیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین  ٹی 20 سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی۔14 اور 16 دسمبر کے باقی ماندہ 2 ٹی 20 میچز کے بعد ایک روزہ سیریز ہوگی۔اس کا آغاز 18 دسمبر اور اختتام 22 دسمبر کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *