| | |

اظہر علی کی شاندارسنچری کے باوجود بڑا ڈرامہ،سب حیرت زدہ

ہوو،کرک اگین رپورٹ

اظہر علی کی شاندار سنچری کے باوجود بڑا ڈرامہ،سب حیرت زدہ۔یہ کرکٹ بریکنگ نیوز ہی بن گئی،ہیڈلائنز میں آگئی ہے۔اظہر علی سنچری بناکر اپنی ٹیم کو آخری 12 بالز پر درکار 16 اسکور نہیں کرسکے۔یوں کیریئر کی 48 ویں فرسٹ کلاس سنچری تھوڑی بے مزہ سی ہوگئی ہے۔

ہوو میں سسیکس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ووسٹر شائر نے اپنے ہدف سے صرف پانچ رنز کی کمی کےساتھ ڈرا پر میچ ختم کیاتھا۔

کائونٹی کرکٹ میں قریب 100 برس بعد پھر سے تاریخ رقم،ورق الٹ گیا

کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ اس کو 78 اوورز میں 4.94 رن فی اوور سے 386 کا مجموعہ بنانا تھا، اظہر علی نے 100 اور جیک لیبی نے اپنی پہلی اننگز 198 کے بعد 97 رنز بنائے اور دونوں ٹیم کی فتح کے لیے راہیں تلاش کر رہے تھے اور علی اس وقت تک وکٹ پر موجود تھے جب  آخری دو اوورز میں 16 رنز درکار تھے اور چار وکٹیں باقی تھیں۔لیکن تین گیندوں پر اپنی سنچری تک پہنچنے کے بعد اظہر علی آئوٹ ہوگئے۔ عثمان میر فائنل اوور کی پہلی گیند پر سسیکس کے کپتان ٹام السوپ کے ہاتھوں مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب وورسٹر شائر کو جیت کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔

آسٹریلوی ناتھن میک اینڈریو نے اگلی پانچ گیندوں پر صرف تین رنزبنائے اور جو لیچ کو آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ جیتا جاسکتا تھا ، لیکن وہ جڑنے میں ناکام رہے اور ا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو ​​میں سسیکس اور ووسٹر شائر کے درمیان مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ وورسٹر شائرنے 8 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنزبنائے تھے۔ہدف 386 اسکور کا تھا۔

حیدر کی سنچری رائیگاں،مکی آرتھر کا احترام تمام،شان مسعود کی بڑی اننگ،14 ماہ بعد جیت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *