| | | |

کائونٹی کرکٹ میں قریب 100 برس بعد پھر سے تاریخ رقم،ورق الٹ گیا

 

کینٹربری،کرک اگین رپورٹ

کائونٹی کرکٹ میں قریب 100 برس بعد پھر سے تاریخ رقم،ورق الٹ گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ انگلش کائونٹی میں ریکارڈ بن گیا۔ہسٹری دہرادی گئی۔انگلینڈ کی طویل تر کرکٹ ہسٹری میں نیا باب درج ہوگیا ہے۔

یہ کرکٹ بریکنگ نیوز ہی تو تھی کہ سرے نے بدھ کوانشورنس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں  آسانی کے ساتھ تاریخ کو دوبارہ لکھا، کینٹربری میں کینٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دینے کے لیے 501 کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

آخری دن بڑا میچ   یکطرفہ چڑھائی میں بدل گیا کیونکہ ڈوم سیبلی اور بین فوکس نے بے رحمی سے بلے بازی کی اور  اس مقام پر 501  مکمل کرتے ہوئے سرے کے پچھلے سب سے زیادہ 410 کے تعاقب  کے ریکارڈ کو  پیچھے کردیا۔فوکس نے 124 رنز بنائے جبکہ سیبلی نے 511 منٹ اور 368 گیندوں کے دوران کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اب تک کی سب سے سست سنچری بنائی۔  وہ 415 گیندوں پر 140 رنز بنا کر گئے۔

حیدر کی سنچری رائیگاں،مکی آرتھر کا احترام تمام،شان مسعود کی بڑی اننگ،14 ماہ بعد جیت

اہم بات یہ تھی کہ کیٹ نے پہلے 301 رنزبنائے اور پھر سرے کو صرف 145 اسکور پر ڈھیر کردیا۔وہ دوسری اننگ میں پھر 344 اسکور کرگئے یوں سرے کو ناممکن 501 اسکور کا ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹ پر حاصل کرلیا ہے۔

اس سے پہلے کاؤنٹی چیمپیئن شپ کی تاریخ میں صرف ایک بار کسی ٹیم نے جیتنے کے لیے 500 سے زیادہ کا تعاقب کیا تھا: جب پاٹسی ہینڈرین نے ناقابل شکست 206 رنز بنائے ،مڈل سیکس نے 1925 میں ٹرینٹ برج میں نوٹنگھم شائر  کو چار وکٹوں سے شکست دینے کے لیے 502 رنز بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *