| | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنلز آج،پاکستان اور بھارت پھر ایک دوسرے کے سامنے آنے کی جنگ کریں گے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے سامنے آنے کی جدوجہد کریں گے۔روایتی حریف ایشین یوتھ ٹائیگرز بننے کی فیصلہ کن جنگ کے لئے ایک دوسرے کے سامنے صف بندی کیے لئے کوالیفائی کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ایسا ہوا تو ایک دنیا کی توجہ پھر ایک ایک فائنل کی جانب مرکوز ہوگی جو نئے سال کے پہلے روز دھماکے دار میچ کی صورت میں ہوگا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائل آج 30 دسمبر جمعرات کودبئی،شارجہ  میں کھیلے جارہے ہیں۔پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور گروپ بی کی سیکنڈ ون سری لنکا کے درمیان دبئی میں ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل گروپ بی کی نمبر ون ٹیم بنگلہ دیش اور گروپ اے کی سیکنڈ درجے کی سائیڈ بھارت کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا کل آغاز،گروپ پوزیشنز،طریقہ کار اور شیڈول

ایونٹ میں اتفاق سے اب تک ان 4 میں سے 3 ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔بھارتی ٹیم کو پاکستان سے مار پڑی تھی،بنگلہ دیش اور سری لنکا کا گروپ میچ کووڈ کیسز کی وجہ سے منسوخ کرکے دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔یہ دونوں بھی ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کو بھی کوئی ہرا نہیں سکا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے  گزشتہ ماہ اسی شہر دبئی میں ورلڈ ٹی 20 کپ سیمی فائنل ناقابل شکست ہونے کے طور پر کھیلا تھا اور ہاری تھی،اس کے لئے اس بار یوتھ سائیڈ سے بھی ویسی خبر کا آنا اچھا نہیں ہوگا۔اس لئے کہ ایسا ہوا تو ایک جیسی کہانی بن جائے گی۔دوسرا ورلڈ ٹی 20 کپ  میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا،یہاں انڈر 19 ایشیا کپ  گروپ میچ میں بھی بھارت پاکستان سے ہارا ہے۔بظاہر دونوں ٹیموں میں اچھا مقابلہ ہوگا۔گروپ سٹیج پربھارت کو ہرانے والی پاکستان یوتھ سائیڈ کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوگا۔

ادھر شارجہ کی پچ تھوڑی اسپن ہوگی،وہاں پہلے بیٹنگ والی سائیڈ مشکل میں ہوسکتی ہے۔ایونٹ میں بنگلہ دیش مسلسل اچھا پرفارم کررہا ہے لیکن بھارت نے پاکستان سے ہٹ کر باقی 2 میچز بڑے اچھے کھیلے ہیں،یہاں بھارت فائنل کے لئے فیورٹ امیدوار ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ یوں بھی اہم ہے کہ اس کے فوری بعد ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 ورلڈ کپ ہونا ہے،اس کی فتح سے اگلے کپ کے چیمپئن بننے کی راہ ہموار ہوگی۔دوسرا آج کے سیمی فائنلز میں دونوں ٹیمیں جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔یہ سب اس لئے ہوگا کہ یوتھ ٹیمیں یہ بات جانتی ہیں کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت کا نام ہوگا۔دنیا متوجہ ہوگی۔فائنل میں اچھا پرفارم کرنے اور کپ جیتنے کی صورت میں وقت سے قبل بڑے ہیرو کا درجہ ملے گا۔سینیئر ٹیم میں جانے کو بھرپور مدد ملے گی۔نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں آج اپنے سیمی فائنلز کو جیتنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی،یہ سب اس لئے ہوگا کہ فائنل میں ایک دوسرے کے مقابل کھڑی نظر آئیں۔چیمپئن بنیں،پرفارم کریں۔یوتھ اسٹارز وقت سے قبل ہی سپر اسٹارز بن جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *