| | | | |

میر حمزہ کو پاکستان کے سابق ہیڈکوچ انگلینڈ لے گئے،بڑا معاہدہ

 

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

میر حمزہ کو پاکستان کے سابق ہیڈکوچ انگلینڈ لے گئے،بڑا معاہدہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے لیے پانچ ٹیسٹ کھیلنےوالے میر حمزہ کو پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ بریڈ برن انگلش کائونٹی میں لے گئے ہیں۔حمزہ کا معاہدہ گرانٹ بریڈ برن کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے تناظر میں ہوا ہے۔ بریڈ برن نے گزشتہ ماہ گلیمورگن کے ساتھ معاہدہ کیا تھا،اس سے قبل پی سی بی میں اسسٹنٹ اور ہیڈ کوچ سمیت متعدد کردار ادا کیے تھے۔

بریڈ برن نے کہاہے کہ بطور کوچمیں اپنے گروپ کے لیے میر حمزہ جیسے تجربہ کار  کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔  نے گزشتہ سال واروکشائر میں مختصر وقت گزارا تھا اور 2019 میں سسیکس کے لیے کھیلا تھا، وہ مئی کے آخر تک گلیمورگن کے پہلے سات چیمپئن شپ گیمز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حمزہ نے کہا ہے کہ میں اس موسم گرما میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے لیے گلیمورگن میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ گرانٹ کے ساتھ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پرجوش ہو گا اور میں اسکواڈ میں شامل ہونے اور تربیت حاصل کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *