| | | | |

سافٹ ویئر یا خیالات کی تبدیلی یا کچھ اور،شاہد آفریدی رمیز راجہ کے حق میں بول پڑے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

سافٹ ویئر یا خیالات کی تبدیلی یا کچھ اور،شاہد آفریدی رمیز راجہ کے حق میں بول پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے خیالات میں تیزی کے ساتھ تبدیلی آرہی ہے۔5 دن قبل کا منظرنامہ یاد کریں۔پی سی بی کی جانب سے بابرا عظم کا وٹس ایپ میسج لیک کرنے پر انہوں نے ایسا کرنے والوں کو گھٹیا،گھٹیا ذہنیت تک کہا تھا،یہ جملہ بولا تھا کہ اگر اس کے پیچھے ذکا اشرف ہیں تو  بھی یہ گھٹیا پن ہے لیکن آپ نے اس کے فوری بعد دیکھا کہ وہ آج اسی چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے مل کر ایک دوسرے کی تعریف کررہے تھے۔

اسی طرح اس ملاقات کے بعد انہوں نے نجی چینل پر کہا ہے کہ میرے خیال میں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنتے ہیں چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے معاملہ میں نہیں پڑنا چاہئے تھا۔یاد رہےکہ انہوں نے ہی اس وقت شہباز شریف کو بہترین ایڈمنسٹریٹر کہا تھا۔نجم سیٹھی کی پہلی مدت کی کمیٹی میں تھے،چیف سلیکٹر بھی بنے تھے۔

ذکا اشرف سے ملاقات ،شاہد آفریدی پی سی بی کیلئے کیا بن رہے

شاہد آفریدی نے آج یہ بھی کہا ہے کہ میرے خیال مین چیئرمین پی سی بی کو سلیکشن میں مداخلت نہیں کونی چاہئے۔ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ میرے خیال مینا س وقت رمیز راجہ کو بطور چیئرمین پی سی بی کام کرنے دینا چاہئے تھا۔

اب کیا کہیں کہ یہ خیالات کی تبدیلی ہے یا سافٹ ویئر کی اور یا پھر کچھ اور۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *