| | | | |

کیویز کترے گئے،پاکستان کی بھاری بھرکم فتح

 

 

لاہور ،کرک اگین ڈاٹ کام

کیویز کترے گئے،پاکستان کی بھاری بھرکم فتح

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آئوٹ کلاس کردیا ۔پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 88 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کیا۔یوں 5 میچز کی سیریز میں اسے سبقت ہوگئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بلیک کیپس 182 رنز کے جواب میں صرف 94رنز بناسکی۔مارک کمپٹن نے نمایاں 34 رنز کئے۔اننگ کی 27 بالز باقی تھیں۔

پہلا ٹی 20،پاکستانی اننگ کی ڈرامائی قلابازیاں،ٹیم ایک بال قبل ڈھیر
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔عماد وسیم نے صرف 2 رنز کے عوض 2 آئوٹ کئے۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیم ایک بال قبل 182 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔فخر اور صائم ایوب نے 47،47 رنز بنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *