| | | |

عمران خان کا بیک وقت 9 حلقوں میں لڑنے،ایک ماہ کے الٹی میٹم کا اعلان

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

فائل فوٹو،گوگل

عمران خان نے سیاسی پچ پر تباہ کن گیند بازی کی تیاری کرلی۔انتہائی متنازعہ الیکشن کمیش آف پاکستان کی جانب سے متعدد فیصلوں کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق وزیر اعظم عمران خان شدید برہمی کا شکار ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کی بال نو بال قرار دی تھی،کچھ فنڈز کو ممنوعہ قرار دے کر حکومت پاکستان کو ایکشن لینے کی ہدایات کی تھیں۔اس کے بعد حکومت نے عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس  دائر کیا ہے۔یہی نہیں آج جمعہ کو ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ،23 اگست کو طلب کیا۔یہی نہیں بلکہ سلیکٹڈ 11 حلقوں میں سے جمعہ کو ہی 9 حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن کروانے کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس کے خلاف دراخواست ہونے پر جاری کیا۔

میڈیا منیجر چل بسے،پی سی بی کا اجلاس،8 ہزار رنز،متعدد خبریں

ان تمام مسائل کے بعد جمعہ کو ہی عمران خان کی جانب سے پہلا اعلان یہ سامنے آیا ہے  کہ وہ خود 9 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،یوں کپتان نے بیک وقت 9 میچزکھیلنے کا اعلان کرکے سنسنی پھیلادی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج جمعہ کو ہی جارحانہ پالیسی اختیار کرلی ہے۔حکومت کو شام ساڑھے 7 بجے 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ وہ نئے انتخابات کی تاریخ دے۔48 گھنٹوں بعد اسلام آباد میں بڑے جلسہ کی تاریخ کا اعلان ہوگا،اس میں اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان سامنے آئے گا۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت وقت ایک جعلی مینڈٹ ہے،اس کے پاس صرف ایک ماہ کاوقت ہے،اس سے زائد وقت یہ اسلام آباد نہیں ہونگے۔ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن کو اوپر سے نیچے تک فراڈ قرار دیا۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان میں ڈرون اٹیک کے حوالہ سے متعلقہ لوگ ،ادارے وضاحت دیں کہ اڈا اور ایئر سپیس پاکستان کی استعمال ہوئی ہے یا نہیں،ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ اگر ٹھوس وضاحت نہیں آئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ یہاں کا سب کچھ استعمال کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *