| | |

پاکستان کی ڈرامائی فتح،کم ٹوٹل کے باوجود بھاری مارجن کی جیت،کیویز حیران ہوگئے

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی ڈرامائی فتح،کم ٹوٹل کے باوجود بھاری مارجن کی جیت،کیویز حیران ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ  ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی ڈرامائی جیت۔کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کم ترین ٹوٹل پر بھی بھاری فتح حاصل کی۔5 میچزکی سیریز میں کلین سوئپ سے بچت ہوگئی۔شاہین آفریدی نے بطور کپتان فتح دیکھ لی ۔دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ ہاکستان کی9 میچز میں پہلی جیت ہے۔بلیک کیپس 134 رنزکے جواب میں صرف 92 پر باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن ایک کمال یہ ہوا کہ ڈیبیو کرنے والے اوپنرحسیب اللہ خان صفر پر گئے۔اس کے بعد رضوان اور بابر دس اوورزتک ففٹی ہی مکمل کرسکے۔محمد رضوان  نے 38 بالز پر 38 کے ساتھ کافی دیر مزاحمت کی لیکن بابر کے 24 بالز پر 13 تھے۔فخرزمان نے صرف 13 بالز پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنزبناکر  سست اننگ کو سہارا دیا۔نواز کی ایک اور افتخار کے 5 سکور تھے۔صاحبزادہ فرحان نے 14 بالز پر 19 کئے۔شاہین آفریدی 6 بالز پر 1 کرسکے۔عباس آفریدی نے  6 بالز پر 14 کئے۔پاکستان نے 8 وکٹ پر 134 اسکور بنائے۔ٹم سائوتھی،میٹ ہنری اورلکی فرگوسن کے ساتھ ایش سودھی نے2،2 وکٹیں لیں۔

محمد حفیظ پرکٹے ٹیم ڈائریکٹر،پاکستان آتے ہی ان کیلئے پیغام تیار،مزید کئی فیصلے

جواب میں نیوزی لینڈ ایک موقع پر 53 رنز 3 وکٹ پر تھا لیکن اس کے بعد اس کی ایسی لائن لگی،پھر نہ سنبھل سکا۔اسپنرز افتخار احمد اور نواز نے باندھ کر رکھ دیا۔19 رنزمیں 5 آئوٹ کر کے کمر توڑ دی۔یوں کیوی  ٹیم اننگ کے پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور  17 اوورز 2 بالز پر صرف 92 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔گلین فلپس نے 26 اور فن ایلن نے 22 رنزبنائے۔پاکستان نے 42 رنز سے میچ جیت لیا۔افتخار احمد نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔شاہین اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ زمان خان اور سامہ میرنے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستانی بائولرز نے اپنےخلاف دنیائے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنوادیا ہے۔کسی بھی ایک سیریز میں ایک بیٹر کی جانب سب سے زیادہ چھکے پڑوانے کا ریکارڈ قائم کروایا ہے۔دنیائے کرکٹ میں باہمی سیریز میں  سب سے زیادہ چھکے کسی ایک سیریز میں فن ایلن کے ہوگئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے خلاف5 میچزمیں 25 چھکے لگائے۔

پاکستان کی حالت یہ تھی کہ اس نے آخری ٹی 20 میچ میں کل ملا کر 14 ہی بائونڈریز لگائیں،ان میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ڈیبیو کرنے والے حسیب اللہ خان 3 بالز پر صفر پرگئے۔بابر اعظم  نے 24 بالز پر صرف 13 رنزکئے۔محمد نواز 4 بالز پر 1 اور افتخاراحمد  8 بالز پر 5 بناسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *