| | | |

پاکستان کے نیوزی لینڈ میں آتے آتے 2 نئے ریکارڈز،5 بیٹرزکے45 پر 20 رنز،پھر بھی جیت گئے

 

 

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے نیوزی لینڈ میں آتے آتے 2 نئے ریکارڈز،5 بیٹرزکے45 پر 20 رنز،پھر بھی جیت گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے نیوزی لینڈ کو ایک بار پھر اس کے ملک میں کم ترین ٹوٹل پر اسے شکار کیا۔2010 میں کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 72 پر ڈھیر ہوئی تھی،اب 92 پر باہر ہوئی۔دونوں بار پاکستان نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

دوسرا ریکارڈ یہ بنا ہے کہ پاکستا نے نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اس کی سرزمین پر قلیل تر اسکور کا دفاع کیا ہے۔نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے اب تک 93 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 134 اسکور ایسا کم اسکور ہے کہ کوئی ٹیم کرکے بھی جیت گئی ہو۔یہ اعزاز بھی پاکستان کو ہے۔

پاکستان کی ڈرامائی فتح،کم ٹوٹل کے باوجود بھاری مارجن کی جیت،کیویز حیران ہوگئے

تیسراپہلو یہ ہے کہ پاکستان نے اسی سیریز میں اپنے خلاف 226 اسکور بھی بنوائے لیکن 134 کر کے وہ نہیں بننے دیئے،یہ ہے وہ بیوٹی جسے کہا جاتا ہے کہ بیوٹی آف پاکستان کرکٹ۔

پاکستان کے 5 بیٹر اسی میچ میں 45 بالز پر صرف 20 رنزبناسکے ہیں۔پھربھی جیت پاکستان کے نام ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *