ملک بھر سے ریجنل اور انٹرڈسٹرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کی تفصیلات جاری
لاہور 17 نومبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر13 انڈر 16 اور انڈر19 کے ریجنل اور انٹرڈسٹرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔انڈر13 اور انڈر 16 کیٹگریز میں منتخب کیے جانے والے کھلاڑی 24-2023 کے سیزن میں ریجنل ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہونگے جبکہ انڈر19 میں منتخب کردہ کھلاڑی 25-2024 سیزن میں انٹرڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔
یکم ستمبر 2010 یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2014سے پہلے تک پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر13 میں سلیکٹ کے اہل ہونگے جبکہ یکم ستمبر2007 یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2011سے پہلے تک پیدا ہونے والے کرکٹرز انڈر16 میں سلیکٹ کے اہل ہونگے۔انڈر 19 کیٹگری کے لیے عمر کی شرط یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد اور یکم ستمبر 2009 سے پہلے تک کی پیدائش کی رکھی گئی ہے۔تمام کھلاڑیوں کے لیے ٹرائلز کے موقع پر بی فارم کا ہونا لازمی ہوگا جبکہ کلائی کے ٹیسٹ کے موقع پر ان کھلاڑیوں کو اسمارٹ کارڈ پیش کرنے ہونگے۔
تین ایج گروپ ٹورنامنٹس میں یہ سولہ ریجنز( ڈسٹرکٹس بریکٹ ) میں حصہ لیں گے۔
ایبٹ آباد ریجن ( ایبٹ آباد ۔ بونیر۔ دیر اپر ۔ ہری پور ۔مانسہرہ ۔ مردان ۔ صوابی ) ۔
آزاد جموں کشمیر ریجن ۔ ( باغ کوٹلی میرپور مظفرآباد۔ پونچھ )
بہاولپور ریجن ۔ ( بہاولپور۔ بہاولنگر۔ لیہ ۔ مظفرگڑھ۔ پاک پتن۔ رحیم یار خان راجن پور )۔
فیصل آباد ریجن۔ ( بکھر۔ فیصل آباد ۔ جھنگ۔ قصور۔ میانوالی ۔ سرگودھا )۔
فاٹا ریجن ( باجوڑ ۔ بنوں ۔ ڈیرہ اسمعیل خان ۔ خیبر۔ کوہاٹ۔ کرم ۔ مہمند۔ شمالی وزیرستان۔ جنوبی وزیرستان اور ٹانک )۔
حیدرآباد ریجن ( بدین ۔ بے نظیرآباد ۔ حیدرآباد۔ جامشورو۔ میرپورخاص۔ سانگھڑ۔ ٹھٹھہ )
اسلام آباد ریجن ۔( سینٹرل زون ۔ ایسٹ زون۔ گلگت بلتستان۔ نارتھ زون ۔ ویسٹ زون ۔)
کراچی ریجن ( زون ایک سے زون سات ۔)
لاہور ریجن ( ایسٹ ۔ نارتھ ۔ ویسٹ زون ) ۔
لاڑکانہ ریجن ۔ ( دادو ۔ جیکب آباد ۔ خیرپور۔ لاڑکانہ ۔ شکارپور۔ سکھر)۔
ملتان ریجن ( ڈیرہ غازی خان ۔ خانیوال۔ لودھراں۔ ملتان ۔ اوکاڑہ ۔ ساہیوال ۔ وہاڑی ) ۔
ڈیرہ مراد جمالی ریجن ۔ ( جعفرآباد۔ لسبیلہ ۔لورا لائی ۔ نصیر آباد ۔ سبی ) ۔
پشاور ریجن ۔ ( چارسدہ ۔ دیر لوئر۔ پشاور ۔ نوشہرہ۔ سوات )
کوئٹہ ریجن ۔ ( چاغی۔ گوادر۔ قلات۔ خضدار ۔ قلعہ عبداللہ ۔ نوشکی۔ کوئٹہ۔ پنجگور۔ پشین ۔ تربت )
راولپنڈی ریجن ( اٹک۔ چکوال ۔ جہلم۔ راولپنڈی )
سیالکوٹ ریجن ۔( گوجرانوالہ۔ گجرات۔ حافظ آباد ۔ منڈی بہاؤالدین۔ نارووال۔ شیخوپورہ اور سیالکوٹ۔ )