| | | |

براہ راست چھت پر نہیں جاسکتے،سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں،برداشت کریں،شاہین آفریدی

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

براہ راست چھت پر نہیں جاسکتے،سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں،برداشت کریں،شاہین آفریدی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کسی ایک پلان پر نہیں،بلکہ بہت سی چیزیں لے کر چل رہے تھے ،اس لئے بہت سے تجربات کئے ہیں۔

آپ کو چیزیں بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ہم  نےورلڈکپ تیاری کیلئے تبدیلیاں کی ہیں ،اس میں فرق آیا ہے،آج ہم نے حسیب اللہ کو موقع دیا ہے کہ کل کوئی زخمی ہو تو ہمیں معلوم ہوجائے کہ کوئی گڑ بڑ تو نہیں ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد کہا ہے کہ صائم ایوب اورعباس آفریدی اچھے پلیئرز ہیں۔ہماری ٹیم منیجمنٹ اورکھلاڑیوں میں کوئی ایسا نہیں ہے کہ جو یہ سوچے کہ پاکستان ہارے اور فلاں کی چھٹی ہوجائے۔ہم جیت کیلئے کھیلتے ہیں۔ہم سب مشورے سے کھیلتے اور چلتے ہیں۔کوئی فیصلہ شاہین یا رضوان کا نہیں ہے۔سب کا ہے۔

محمد حفیظ کے بارے میں کہا ہے کہ  وہ ایک اچھے ہیڈکوچ ہیں۔میں ان کے ساتھ پلیئر کے طور پر کھیل چکا،ہمیشہ یگسٹرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ناکامی پریا آئوٹ آف فارم ہونے پر وہ کندھے پر ہاتھ رکھتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا پڑتا ہے۔براہ راست چھت پر نہیں چڑھ سکتے۔سیڑھیاں چڑھنی پڑتی ہیں۔

پاکستان کے نیوزی لینڈ میں آتے آتے 2 نئے ریکارڈز،5 بیٹرزکے45 پر 20 رنز،پھر بھی جیت گئے

ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان شاہین نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں ہماری بائولنگ کو مشکلات تو پیش آئی ہیں لیکن باری باری ہر ایک فلاپ ہوا ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بہتر کی کوشش کریں۔بطور کپتان سب کے ساتھ دوستی ہے،سب کو بطور فیملی رکھا ہے اور سمجھتے ہیں۔پاکستانی ٹیم میں رہنے کیلئے ہر موقع پر ضرورت کے مطابق کھیلنا پڑے گا۔حارث اچھا بائولر ہے،اسے مشکلات رہی ہیں۔

پاکستان کی ڈرامائی فتح،کم ٹوٹل کے باوجود بھاری مارجن کی جیت،کیویز حیران ہوگئے

پاکستان آج اتوارکو نیوزی لینڈ میں 5 ویں ٹی 20 میچ میں 42 رنز سے جیت کر کامیاب ہوگیا ہے۔یوں وہ 134 رنزکے مقابل کیویز کو 92 پر آئوٹ کرکے وائٹ  واش سے بھی محفوظ ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *