| | | | | |

ریویولیں یا نہیں،پاکستانی کھلاڑیوں کے پوچھنے پر سٹیون سمتھ کا یادگار جواب،قہقہے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم عثمان خواجہ کے خلاف ریویو ضائع کرگئی،نئی بال لیتے ہی شاہین آفریدی وغیرہ کے اصراربابر اعظم نے ریویو لیا جو بہت بد ترین تھا،بال بیٹ سے کافی فاصلے سے گزر رہی تھی۔

کراچی ٹیسٹ،2 روایات قائم،پاکستان آسٹریلیا کے 2 نقصان کرنے میں کامیاب

اس سے قبل ایک ریویو پرتو خوب ہنسی مذاق ہوگیا۔پاکستانی کھلاڑی سٹیون سمتھ سے مشورہ کرنے لگے کہ آپ کے خلاف ریویو لیں یا نہ لیں،اس پر  سٹیون سمتھ کے جواب پر سب ہنس پڑے۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے تو اس پر سمتھ کو گلے لگالیا۔

سٹیون سمتھ نے کیا جواب دیا

نعمان علی کی بال پر آئوٹ کی اپیل مسترد ہونے پر وہ بھی ساتھ کھڑے فیلڈرز کے قریب چلے گئے تھے،جہاں سٹیون سمتھ موجود تھے،کپتان بابر اعظم،امام الحق ،رضوان کھڑے تھے،ریویو پر مشورے کے دوران کسی نے سٹیون سمتھ سے سوال کرلیا کہ آپ کے خلاف ریویو لے لیں۔

سٹیون سمتھ نے برجستہ جواب دیا کہ آپ کہیں تو میں ویسے ہی باہر چلاجاتا ہوں،اس پر سب کے قہقے لگ گئے،اس پر رضوان نے ان  کو گلے لگایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *