| | | | | | |

کراچی ٹیسٹ،2 روایات قائم،پاکستان آسٹریلیا کے 2 نقصان کرنے میں کامیاب

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ،2 روایات قائم،پاکستان آسٹریلیا کے 2 نقصان کرنے میں کامیاب۔کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اچھے آغاز کے بعد چند لمحات میں 2 وکٹیں کھوگیا،اس سے پاکستان نے پہلے سیشن میں واپسی کی۔ایک موقع پر جب وارنر اور خواجہ تیزی کے ساتھ اسکور بٹورنے لگے تھے تو بابر اعظم کے چہرے پر پریشانی نمایاں تھی۔ایسے میں  82 کے مجموعہ پر فہیم اشرف نے ڈیوڈ وارنر کو وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔یہ شراکت کا ٹوٹنا اتنا اہم تھا کہ نئے آنے والے بیٹر مارنوس لبوشین بناکوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کا اس وقت اسکور 91 تھا۔یہ بڑی کامیابی ملی تھی۔

کراچی ٹیسٹ کا آج آغاز،ٹاس اور پہلے بیٹنگ فیصلے کی سابقہ عجب تاریخ،اب کیا ہونے والا

پاکستان اور آسٹریلیا کی کراچی ٹیسٹ کی جاری پرانی تاریخ کی 2 باتیں  پھر پوری ہوگئی ہیں،تیسری بات اب نتیجہ کی ہے،اسسے بھی روایات کے ترازو میں تولا جائے  تو آسٹریلیا کے تیز آغاز کے باوجود اسے فی الحال مشکوک نہیں سمجھا جاسکتا۔

ہفتہ کو آسٹریلیا کے کپتان پئٹ کمنز نے ٹاس جیت لیا،کرک اگین نے جیسا کہ لکھا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس کا سکہ آسٹریلیا کے حق میں زیادہ گرا ہے۔نتیجہ میں آج بھی ایسا ہوا۔کرچی کی تاریخ میں دونوں ممالک 9 ویں ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔آسٹریلیا چھٹی بار ٹاس جیتا ہے۔اس طرح یہاں اس کے ٹاس جیتنے کی روایت بھاری ہی رہی۔

دوسرا اہم ترین فیصلہ بیٹنگ یا بائولنگ کا تھا۔دونوں ممالک کی تاریخ چلی آرہی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی رہی ہے۔آج بھی ایسا ہوا۔ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔

دونوں سائیڈز نے وہی ٹیمیں رکھی ہیں ،جن کے بارے میں کل  اور پرسوں لکھا گیا تھا کہ آسٹریلیا لیگ اسپبنر مچل سوپیسن کوٹیسٹ کیپ دے گا،انہیں کیپ مل ہی گئی۔اسی طرح پاکستانی ٹیم میں فہیم اشرف اور عثمان خواجہ کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کا پراعتماد آغاز ہوا ہے۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے  پہلے 16 اوورز میں 65 اسکور بنالئے تھے۔دونوں ہی تیز بیٹنگ کررہے ہیں۔پاکستان نے اس دوران ساجد خان کو بھی استعمال کرلیا تھا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم  کے چہرے پر پریشانی نمایاں تھی کہ 2 کامیابیوں نے چہرے مسکراتے بنادیئے۔لنچ تک آسٹریلیانے   2 وکٹ کے نقصان پر 98 اسکور بنالئے تھے۔عثمان خواجہ 52 پر کھیل رہے تھے،وارنر 36 پر آئوٹ ہوگئے۔سمتھ کھیل رہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *