| | | | | |

محمد حسنین کے بائولنگ ایکشن پر پھر اٹیک

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

محمد حسنین ایک بار پھر مشکوک بائولنگ ایکشن کی لپیٹ میں آتے آتے رہ گئے۔

انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ کے دوران ایک میچ میں ایک کھلاڑی نے ان پر تھرو بائولنگ کا الزام لگادیا۔

میچ ریفری اور مارکوس سٹوئنز کے درمیان اس حوالہ سے میٹنگ بھی ہوئی۔

دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو اور اوول کے مابین میچ تھا۔سٹوئنز سدرن بریو کے لئے کھیل رہے تھے۔

محمد حسنین کی بال پر سٹوئنز 37 کے انفرادی اسکور پر مڈ آف پوزیشن پر کیچ ہوگئےتھے ۔پویلین جاتے انہوں نے حسنین کو اشارہ کرکے تھرو بال کا اشارہ کیا.اس سے مقصد حسنین کے بائولنگ ایکشن پر سوال اٹھانا تھا۔

اس سال کے شروع میں بگ بیش میں اسی طرح پاکستانی پیسر اس وقت معطل ہوئے۔اس کے بعد بائولنگ ایکشن کلیئر کرکے جون میں کھیلنے کے اہل قرار پائے۔

میچ ریفری نے سٹوئنز کے ساتھ میٹنگ کی۔ایسا لگتا ہے کہ سٹوئنز نے باقاعدہ شکایت نہیں کی۔

ای سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کے مطابق شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔اس طرح محمد حسنین ایک اور پابندی سے بچ گئے۔الارم ضرور بج اٹھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *