| | | | |

نئے سال کا پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا پہلا ٹاس،کیویز کی اولین بیٹنگ،پہلارن،پہلی وکٹ

کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

سال نو کا آغاز طویل فارمیٹ کے کھیل ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگیا ہے۔سال 2022 کا پہلا کرکٹ ٹیسٹ نیوزی لینڈ میں شروع ہوا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم اس کے مقابل ہے۔اس کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے۔

کیوی ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کررہے ہیں۔راس ٹیلر کی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز ہے۔سال 2023 کا پہلا میچ ہورہا ہے۔بے اوول کا موسم  صاف ہے۔ٹائیگرز کے لئے یہ سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔

سال کی پہلی بال ٹام لیتھم نے فیس کی،نئے سال کی پہلی ٹیسٹ بال بنگلہ دیشی بائولر تسکین احمد نے کروائی۔جو میڈن بال رہی۔پہلا رن ٹام لیتھم نے سنگل کی شکل میں اسکور کیا۔پہلے اوور میں یہی ایک سنگل اسکور بنا۔سال کا پہلا میڈن اوور شریف الاسلام نے کیا ہے۔سال کی پہلی وکٹ ٹام لیتھم  کی گری۔سال کا پہلا آئوٹ شریف الاسلام نے کیا،پہلا کیچ لٹن داس نے پکڑا۔کیوی کپتان 1 رن بناکر گئے۔نیوزی لینڈ کا آغاز کچھ یوں تھا۔1/1۔4 اوورز مکم،ل ہوچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *