پاکستان ویمنز ٹیم کا اگلا پڑائو،آج پنک بال ٹیسٹ،لبوشین خود آئوٹ ہوگئے

کرک اگین رپورٹ

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم  کے لئے ترنگا اچھا ثابت نہ ہوا۔ابتدائی 3 میچزمیں شکست کے بعد اب وہاں سے جان چھوٹی ہے،ٹیم ہیملٹن پہنچ گئی ہے۔

ویمنز ٹیم کے اگلے  2 میچز سیڈن پارک میں ہونگے۔14 مارچ کو بنگلہ دیش اور 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا ہوگا۔اہم بات یہ ہے کہ بسمعہ معروف کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو  بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے شکست ہوچکی ہے۔

کراچی ٹیسٹ،2 روایات قائم،پاکستان آسٹریلیا کے 2 نقصان کرنے میں کامیاب

پاکستان کبھی بھی ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکا ہے۔اس بار بھی ایسے کوئی امکانات دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

ادھر  بنگلور میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا۔یہ میچ دوپہر سے کھیلا جارہا ہے۔ میزبان بھارت کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلین میڈیا کو کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز مارنوس لبوشین کا رن آئوٹ ہونا اچھا نہیں لگا ہے،انہوں نے تو ہیڈ لائنز لگادی ہیں کہ  لبوشین نے خود سے خود کو رن آئوٹ کردیا،جیسا بھی تھا ،یہ ایک تیز کال تھی،ساجد خان کے ڈرائریکٹ تھرو نے انہیں پویلین لوٹنے پر مجبور کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *