| | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کا وزن دیکھیں. کتنے رنز،کتنی وکٹیں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عمر کے حوالہ سے اہم تجزیہ اور ریسرچ پیش کی جاچکی ہے۔جیسا کہ لکھا تھا کہ 15 رکنی پاکستانی ٹیم کی کل عمر 428 سال ہے اور محمد حفیظ و شعیب ملک کے آنے کے باوجود قومی ٹیم ابھی بھی کئی ٹیموں سے ینگ ہے۔اس کے لئے کرک اگین نے اسپیشل آرٹیکل شائع کیا تھا،اب یہ دیکھتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹوٹل میچزکا تجربہ کتنا ہے،کستے اسکور ہیں اور کتنی وکٹیں ہیں۔ساتھ میں دیگر ٹیموں کو بھی اسی ترازو میں تولیں گے اور پھر نتیجہ نکالیں گے یہاں بھی قومی ٹیم جونیئر ہے یا اس کسی باب میں آگے بھی ہے۔

پاکستان کی جس 15 رکنی ٹیم کا اعلان ہوا ہے،اس کے تمام پلیئرز کے ٹوٹل ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کی تعداد 717 ہے،ان میں شعیب ملک 116 اور محمد حفیظ 113 میچز کے ساتھ سنچری کلب  میچز کے پلیئرز ہیں۔کپتان بابر اعظم کے 61 میچز ہیں اور میچزکی سنیارٹی میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔

ورلڈ ٹی 20کپ،عمر رسیدہ ٹیم کون،پاکستان کا کون سانمبر،زیادہ بوڑھا پلیئر کس کا

پاکستانی ٹیم کے717 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں سب کے ملا کر 11303 اسکور ہیں۔محمد حفیظ 2429 اور شعیب ملک 2335 اسکور کر کے پہلے،دوسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح بابر اعظم 2204 رنزکرکے ان کے تعاقب میں ہیں۔فخرزمان اور محمد رضوان ایک ہزار رنز سے اوپر کرچکے ہیں،باقی سب پلیئرز کا اسکور اس سے نیچے ہے۔

بائولنگ کے باب کو دیکھا جائے تو قومی ٹیم کے بائولرز،آل رائونڈرز کے پاس 329 وکٹوں کا تجربہ ہے۔اس میں بھی سب سے زیادہ 60 وکٹیں محمد حفیظ کی ہیں۔مطلب اسکور میں بھی وہ آگے ہیں اور وکٹوں میں بھی وہی آگے ہیں۔

ٹی 20 انٹر نیشنل میچز میں پاکستانی ٹیم کا تجربہ سب سے زیادہ ہے۔اس نے اب تک ریکارڈ 177 انٹر نیشنل میچز کھیلے ہیں۔106 فتوحات ہیں۔فتح کی سنچری مکمل کرنے والا اب تک کا پہلا اور واحد ملک ہے۔کریڈٹ پر صرف 63 شکستیں ہیں۔اچھی ٹیموں سے بھی بہترین ریکارڈ ہے،اسی لئے اس کے کھلاڑیوں کے ریکارڈز کا ذکر بھی ضروری تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *