| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،وارم اپ میچز میں سکاٹ لینڈ کی جیت،بنگلہ دیش میچ کی اپ ڈیٹ

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے وارم اپ میچزکا آغاز ہوگیا ہے۔سکاٹ لینڈ نے لو سکورنگ شو میں نھی ناقابل یقین کا میابی اپنے نام کی ہے۔یہ ایک نہایت دلچسپ بات ہے کہ وینیوز میں لوسکرنگ شو  بھی سنسی خیز رہے گا۔

سکاٹس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 122رنزبناسکی،اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔میکلیوڈ نے 32 رنزکی اننگ کھیلی۔جواب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 90رنزپر ڈھیر ہوئی۔اس تباہی کے مرکزی کردار مارک واٹ تھے،انہوں نے 10 رنز دے کر 4 اورکرس گریوس نے19 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔اس طرح سکاٹ لینڈ نے 32 رنز سے یہ مقابلہ جیت لیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی چھوٹی وسل آج بجے گی،4 پریکٹس میچز،کپتان باہر

ادھر ایک اور اہم میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کا کھیلا جارہا ہے۔بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر7 وکٹ پر 147 رنزبنائے،چمیرا نے 27 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔سری لنکا کو جیت کے لئے 148 رنزکا ہدف ملا ہے۔یہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *