| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ کی چھوٹی وسل آج بجے گی،4 پریکٹس میچز،کپتان باہر

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 2021 کے وارم اپ میچز کا آغاز آج 12 اکتوبر سے ہوگا۔4 میچز شیڈول ہیں۔ان میں دلچسپ میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کا ہوسکتا ہے جو رات 7 بجے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

آج کے مکمل وارم اپ میچز

بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا،ابو ظہبی،رات 7 بجے

ہالینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ،دبئی،رات 7 بجے

نمیبیا بمقابلہ اومان،دبئی،،سہ پہر 3 بجے

آئر لینڈ بمقابلہ پاپا نیو جینی،اومان،سہ پہر 3 بجے

اس طرح ورلڈ ٹی20 کپ 2021 کی آفیشل وسل بجنے سے قبل غیر سرکاری میچز آج شروع ہوجائیں گے۔اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا،کہیں ورلڈ ٹی 20 کے کوالیفائزز ہونگے تو کہیں وارم اپ میچز بدستور ہونگے۔کہا جاسکتا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کی چھوٹی وسل آج بج جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹی 20،کورونا کیسز پر میچز یا ایونٹ کا مستقبل کیا ،تفصیلات جاری

ادھر آج بنگلہ دیش کو اپنے کپتان محمود اللہ کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔سری لنکا کے خلاف آج کے شیڈول میچ میں وہ بیک پین کی وجہ سے آئوٹ ہونگے۔بنگلہ دیش کا دوسرا وارم اپ میچ 14 اکتوبر کو ابو ظہبی میں ہی آئر لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ایک اور بنگلہ دیشی پلیئر مستفیض الرحمان نے آئی پی ایل بائیو سیکیور ببل چھوڑ دیا ہےاور وہ اپنی ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *