| | | |

پاکستان کی فتح،وسیم اکرم کا اعتبارواعتماد کی جانب اشارہ

لندن،گال:کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی قومی ٹیم کی فتح پر جھوم اٹھے ہیں،انہوں نے ٹیم پاکستان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ساتھ میں ایک مرکزی پوائنٹ کو ہائی لائٹ کیا ہے۔

وسیم اکرم کہتے ہیں  کہ

پاکستان کی ٹیم کی فتح بھی کیا فتح ہے۔ایسی فتوحات آپ کی پیش قدمی کو تیز کرتی ہیں۔پھر اس یونٹ کو ایک مضبوط کمبی نیشن میں بدل ڈالیں گی۔اس سے کیا ہوگا،امشکل ترین اہداف کے حصول کرنے کا اعتماد ہوگا۔

گال میں تاریخ رقم ،پاکستان ریکارڈ قائم کرگیا،4وکٹ سے جیت

وسیم اکرم نے بات اعتماد کی ہے،ذہن اعتبار پر بھی جاتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے پاکستان کرکٹ ٹیم اچھے اچھے مواقع پر اعتماد اور اعتبار توڑنے کی بری شہرت بھی رکھتی ہے۔

کہہ سکتے ہیں کہ سوئنگ کے سلطان نے اسی اعتبار واعتماد کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی ایسے ہی کھیلے اور جیتے۔

بدھ کو گال میں پاکستان نے سری لنکا کو سخت مقابلہ کے بعد گال کے ریکارڈ ہدف 342 رنزکا سمندر عبور کرکے 4 وکٹ کی تاریخی جیت اپنے نام کی۔2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *