| | | | | |

آسٹریلیا ٹیم کے ساتھ 2 بڑوں کی آمد،عثمان خواجہ کیوں خوش،فواد احمد کیوں کیمپ میں

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

Image source Getty Images

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہاکلے اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف گرین برگ بھی ساتھ ہیں۔دونوں کی آمد اس لئے بڑی بات ہے کہ اس طرح کے ایگزیکٹو عہدیدار ٹیم کے طیاروں میں سفر نہیں کرتے۔دونوں اسی طیارے میں سوار ہوکر آئے ہیں جس میں آسٹریلیا کا اسکواڈ تھا۔کل ملا کر 35 رکنی اسکواڈ آیا ہے۔اس میں 18 پلیئرز ہیں۔سپورٹنگ سٹاف ہیں۔صحافی بھی ساتھ ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ ریکارڈز،بائولنگ میں کینگروز کا غلبہ،شاہینز کو نئے شاہین کا انتظار

کرکٹ آسٹریلیا کے دونوں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ لمحہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ گلوبل کرکٹ کے لئے بڑا لمحہ ہے،اسے کرکٹ کے لئے بڑا سمجھا جانا چاہئے۔پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اس لئے بھی ضروری تھا کہ اب ہم اس میں شامل ہوجاتے۔

ادھر ٹیم کے ہمراہ آنے والے عثمان خواجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کے لئے سب بے چین ہیں۔کھلاڑی مکمل مطمئن اور خوش ہیں۔اطمینان کے ساتھ آرام کررہے ہیں۔وقت گزاری کے لئے ہوٹل میں بہت کچھ موجود ہے،اس لئے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

آسٹریلین میڈیا  میں اپنی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور 4 ہزار سکیورٹی آفیسرز کی تقرری کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کھیلنے والے آسٹریلیا کے اسپنر فواد احمد اپنے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرگئے ہیں،وہ ٹیم کے سپن کوچ ہونگے،نوجوان کھلاڑی نیتھن لائن جیسے اسپنر کی کوچنگ کرتے دکھائی دیں گے،اس خبر کو بھی حیرت کی نگاہ سے دیکھاگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *