| | |

ویرات کوہلی فیملی ایمبرجنسی کال پر دورہ جنوبی افریقا چھوڑکر واپس

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی فیملی ایمبرجنسی کال پر دورہ جنوبی افریقا چھوڑکر واپس۔بھارت کا ٹیسٹ اسکواڈ گزشتہ چار دنوں سے پریٹوریا میں راہول ڈریوڈ کی قیادت میں تیاری میں ہے۔ ہندوستان کے اسٹینڈ ان ون ڈے کپتان کے ایل راہول اور مکیش کمار کے ون ڈے سیریز کے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ سے منسلک ہونے کی امید ہے۔ شریاس آئر، جو ون ڈے  کا بھی حصہ تھے، کو ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پہلے ون ڈے کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

جنوبی ایشیائی کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کا پلان شروع،عثمان خواجہ نے بڑی مثال پیش کردی

ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر جنوبی افریقہ سے وطن واپس آچکے ہیں تاہم سینچورین میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے کا امکان ہے۔ کوہلی نے ہندوستانیوں کے تین روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بھی حصہ نہیں لیا،فیملی ایمبرجنسی کال وجہ بتائی گئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل، کپتان روہت شرما اور جسپریت بمراہ سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں کےلئے پریکٹس میچ اہم ہے۔دوسری جانب رتوراج گائیکواڑ انگلی کی چوٹ کی وجہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ابھیمنیو ایسوارن، جو اس وقت انڈیا اے اسکواڈ کا حصہ ہیں کو گایکواڑ کی جگہ ریزرو اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *