| | |

دو روزہ پریکٹس میچ،رضوان کی ففٹی کے بعد سرفراز بھی جاگ گئے،کیا کردکھایا

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

دو روزہ پریکٹس میچ،رضوان کی ففٹی کے بعد سرفراز بھی جاگ گئے،کیا کردکھایا۔دو روزہ پریکٹس میچ کا پہلا دن،پاکستان کی بیٹنگ،شاہین نے آخری لمحات میں کیا کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ میلبورن کے جنکشن اوول میں دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان  نے سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریوں کی بدولت 78.4 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 323 رنز بنائے۔ جواب میں  وکٹوریہ الیون نے 11 اوورز میں 1-47 رنز بنالئے تھے۔

پریکٹس میچ،چائے کے وقفہ تک رضوان اور سعود کی ففٹیز

امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 47 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔سعود شکیل 70، محمد رضوان50 رنز کے ساتھ  ریٹائر ہوئے۔ سلمان علی آغا 51، سرفراز احمد 35، صائم ایوب 30، عبداللہ شفیق 26، امام الحق نے 37 رنزبنائے۔سعود شکیل،  سرفراز احمد کے 33 گیندوں پر 35 جس میں چار چوکے شامل تھے۔

وکٹوریہ الیون  نےپہلی اننگز میں 11 اوورز میں 1 وکٹ پر 47 رنزبنالئے۔تھامسن 25 ناٹ آؤٹ ہیں۔ شاہین آفریدی  نے ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *