| | | | | |

عمران خان کا آسٹریلین میڈیا کو تازہ انٹرویو،گرائونڈ میں جاکر میچ دیکھنے کا بھی بتادیا

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے پیار کرنے والی عوام ہے،ایک عرصہ سے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی آمد کا انتظار تھا،ملک میں کرکٹ کے حوالہ سے جوش وخروش پایا جاتا ہے،سیریز دلچسپی سے دیکھی جارہی ہے۔

بابر اعظم کاناقدین کو سخت جواب،پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون

سابق پاکستانی کپتان نے آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے کہا ہے کہ  ملک میں کرکٹ ٹھیک کھیلی جارہی ہے،سکیورٹی کوئی مسئلہ نہیں ہے،ہماری حکومت میں دہشت گردی پر قابو پالیاگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ میں پچزکا کردار اہم ہوتا ہے،اس وقت تک میچزنتیجہ خیز نہیں ہونگے،جب تک پچز اعلیٰ معیار کی نہیں بنائی جاتی ہیں۔

آسٹریلین صحافی نے یہ سوال راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ،ڈرا میچ کے تناظر میں کیا تھا،عمران خان نے بھی ویسا ہی جواب دیا جیسا کہ آسٹریلین میڈیا توقع کررہا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا ہےکہ دہشت گردیکے سبب پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ میزبانی سے محروم تھا۔آسٹریلیا ٹیم کو صدارتی سکیورٹی دی جارہی ہے۔سیریز بہت اچھی جارہی ہے ۔میچز فیصلہ کن تب ہی ہوسکتے ہیں،جب تک  پچز اعلیٰ نہ ہوں۔

کرک اگین خبر کی تصدیق، پاکستان کے شکار کے لئے آسٹریلیاکا نیا لیگ اسپنر آگیا

کیا آپ پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔

یہ ہے اہم سوال،اس پر ورلڈکپ 1992 کے فاتح کپتان نے جواب دیا ہے کہ میرے پاس وقت کی کمی ہے۔سیاسی مصروفیات کے باعث میچ بھی دیکھ نہیں پارہا ہوں۔اخبار میں خبریں دیکھ لیتا ہوں۔

وزیر اعظم پاکستان نے فی الحال میچ دیکھنے کے حوالہ سے واضح جواب نہیں دیا۔عدم اعتماد تحریک کا سامنا کرنے والے عمران خان شاید اس سے نکل کر ہی میدان کا رخ کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *